Fakhra batool
2 posters
Page 1 of 1
Fakhra batool
ہدیہ بحضور سرورِ کونین سیدنا محمدۖ
جس کو بھی اسمِ محمدۖ کا نگینہ مل گیا
یوں سمجھ لو سارے عالم کا خزینہ مل گیا
مشکلوں میں آپۖ کو جس نے پکارا یا نبی
یوں لگا گرداب میں اس کو سفینہ مل گیا
آبِ کوثر کی، سوا توقیر اُس دم ہو گئی
جس گھڑی اُس میں محمدۖ کا پسینہ مل گیا
محمدۖ کی چوکھٹ پہ سر اپنا جھکایا تو لگا
ہم کو جنت کی طرف اِک اور زینہ مل گیا
جب خیالوں میں ترے روضے کی جالی چوم لی
یوں لگا، ہم کو تو گھر بیٹھے مدینہ مل گیا
بدر کے میداں سے لے کے کربلا کے باب تک
ہم کو جینے اور مرنے کا قرینہ مل گیا
ناز کیوں اپنے مقدر پر نہ ہو ہم کو بتول
پھر گناہوں کی تلافی کا مہینہ مل گیا
فاخرہ بتول
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
محبتوں کا خیال رکھنا
محبتوں کا خیال رکھنا
کہیں نہ ایسا ہو بے دھیانی میں
تم ہتھیلی کو کھول ڈالو
ہوائیں سازش پہ آن اُتریں
تو خشک پتوں سا حال ہو گا
گلاب رُت کا زوال ہو گا
محبتوں کا خیال رکھنا
فاخرہ بتول
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
محبت حادثہ ہے
محبت حادثہ ہے
حادثے سے بچ نکلنے کی
کوئی تدبیر کر لو، اس سے پہلے کہ خواب ہو جاؤ
جسے ہم حادثہ کہتے ہیں
جیون کو گھڑی بھر میں
مِٹا کر خاک کرتا ہے
کوئی الزام دھرتا ہے
کبھی معذوریوں کے جال میں قیدی
بنا کر چھوڑ دیتا ہے
یہ بندھن توڑ دیتا ہے
محبت حادثہ ہے
حادثے سے بچ نکلنے کی کوئی تدبیر کر لو
اس سے پہلے خواب ہو جاؤ
فاخرہ بتول
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
بُھول جانے کا تو بس ایک بہانہ ہو گا
کہ بہرطور اسے یاد تو آنا ہو گا
کوئی موسم ہو، مہکتا رہے شاداب رہے
اپنی آنکھوں کو کنول ایسا بنانا ہو گا
بند مُٹھی سے جو اڑ جاتی ہے قسمت کی پری
اس ہتھیلی میں کوئی چھید پرانا ہو گا
آبلے پاؤں کے مہکیں تو مگر درد نہ دیں
دشت میں ریت کے ذروں کو بتانا ہو گا
زاویے اس کی نگاہوں کے بڑے قاتل ہیں
سامنے اس کے بہت سوچ کے جانا ہو گا
گھاؤ کتنا بھی پرانا ہو، بہرحال اسے
کچّے موسم کی شرارت سے بچانا ہو گا
ہاتھ لکھنے پہ مصر، خوف زمانے کا بتول
پیڑ پر نام کوئی لکھ کے مٹانا ہو گا
فاخرہ بتول
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
وصال چُپ چاپ مر گیا ہے، اُسے نہ ڈھونڈو
فراق دل میں اُتر گیا ہے، اُسے نہ ڈھونڈو
وہ منزلوں کا پتہ ، ٹھکانہ بُھلا چکا تھا
جو راستے میں بچھڑ گیا ہے، اُسے نہ ڈھونڈو
عبث لکیروں کے جال میں ڈھونڈتے ہو اس کو
نصیب پھر ہاتھ کر گیا ہے، اُسے نہ ڈھونڈو
کہا تھا اس پر یقین تم مت بحال کرنا
وہ بات سے پھر مُکر گیا ہے، اُسے نہ ڈھونڈو
بتول اس کا بھی حال دل کی طرح ہوا ہے
جو ابر سورج کے گھر گیا ہے، اُسے نہ ڈھونڈو
فاخرہ بتول
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
خاک میں گُزرا ہوا کل نہیں ڈھونڈا کرتے
وہ جو پلکوں سے گِرا پل نہیں ڈھونڈا کرتے
پہلے کچھ رنگ لبوں کو بھی دِئیے جاتے ہیں
یُونہی آنکھوں میں تو کاجل نہیں ڈھونڈا کرتے
جس نے کرنا ہو سوال آپ چلا آتا ہے
لوگ جا جا کے تو سائل نہیں ڈھونڈا کرتے
یہ ہیں خاموش اگر، اس کو غنیمت جانو
یونہی جذبات میں ہلچل نہیں ڈھونڈا کرتے
پیچھے کھائی ہے تو آگے ہو سمندر گہرا
مسئلہ ایسا ہو تو پھر حل نہیں ڈھونڈا کرتے
اِن کُھلی آنکھوں سے خوابوں کو تلاشو نہ بتول
پلکیں ہو جائیں جو بوجھل نہیں ڈھونڈا کرتے
فاخرہ بتول
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
درد سینے میں بہت شور بپا کرتا ہے
ایک سنّاٹا سا چہرے پہ صدا کرتا ہے
بے خبر اُس سے اگر ہم ہیں تو بتلائے زرا
پھر اُسے کون افق پر سے تکا کرتا ہے
راہ پُر شوق ہے، دھیان رہے اس پہ مگر
جو چلا، آبلے پیروں کے گِنا کرتا ہے
موج چنچل سہی، خود سر ہے کنارہ لیکن
مل کے رہتے ہیں اگر وقت جدا کرتا ہے
کب بھرا کرتی ہے قسمت کوئی دامن، ہر شخص
تھال سے اُس کے گوہر آپ چُنا کرتا ہے
اپنی مُٹھی میں چمکتا ہوا جگنو رکھ لو
کہ بھلا چاند، فلک پر ہی لگا کرتا ہے
اوّلیں نقشِ محبت بھی عجب شے ہے بتول
آخری سانس تلک ہم سے وفا کرتا ہے
فاخرہ بتول
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
سُورج سے جنگ کرنے کی، بادل نے ٹھان لی
کہتے ہیں اس جنوں ہی نے پھر اُس کی جان لی
پھر عہد ہم سے کر کے، نبھایا کسی کےساتھ
اِک بار پھر سے ہم نے مقدر کی مان لی
صحرا میں چاروں اور نہ چھاؤں ملی ہمیں
تب تھک کے ہم نے دُھوپ کی چادر ہی تان لی
قُدرت کی بانٹ ہوتی ہے کتنی عجیب سی
دل کو ملے ہیں تیر، کسی نے کمان لی
اس نے پلٹ کےدیکھا ہے جاتے ہوئے بتول
لگتا ہے زندگی نے اچُھوتی اُٹھان لی
فاخرہ بتول
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
انا اک ناؤ ہے
انا وہ ناؤ ہے
جس کا مسافر صرف موجوں کے
جلو میں زندگی اپنی
بیتا دیتا ہے کچھ ایسے، نہیں اس کو خبر ہوتی
کہ چاروں سمت پانی میں
لگائے گھات بیٹھا ہے
بڑا گمبھیر سنٌاٹا
انا وہ ناؤ ہے
جس کا مسافر صرف موجوں کے
جلو میں زندگی اپنی
بیتا دیتا ہے کچھ ایسے، نہیں اس کو خبر ہوتی
کہ چاروں سمت پانی میں
لگائے گھات بیٹھا ہے
بڑا گمبھیر سنٌاٹا
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
ستم گر
زہر میں ڈوبی نوکوں والے
تیر چلائے سارے اس نے تاریکی میں
لیکن اس کو خوب خبر تھی
گھور اندھیری سب راہوں میں
میں نے آنکھیں رکھ چھوڑی ہیں
زہر میں ڈوبی نوکوں والے
تیر چلائے سارے اس نے تاریکی میں
لیکن اس کو خوب خبر تھی
گھور اندھیری سب راہوں میں
میں نے آنکھیں رکھ چھوڑی ہیں
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
منافق
کہا اس نے کہ شاخوں سے
جدا پھولوں کو کرنے کی
ہواؤں کی جو سازش ہے، اسے اچھی نہیں لگتی
فقط اک پل کو جی چاہا
اسے اتنا تو کہہ دوں آج
محبت پھول کی ان پتیوں سے بڑھ کے نازک تھی
جسے قدموں تلے اس نے
کبھی کا روند ڈالا ہے
کہا اس نے کہ شاخوں سے
جدا پھولوں کو کرنے کی
ہواؤں کی جو سازش ہے، اسے اچھی نہیں لگتی
فقط اک پل کو جی چاہا
اسے اتنا تو کہہ دوں آج
محبت پھول کی ان پتیوں سے بڑھ کے نازک تھی
جسے قدموں تلے اس نے
کبھی کا روند ڈالا ہے
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
میں کیا تھی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔؟
اس نے کہا
تم بہت منفرد، بہت خاص، لڑکی ہو
اور میں نے کہکشاں قدموں تلے روند ڈالی
اس نے کہا
تم بہت عام سی لڑکی ہو
اور میں نے چپکے سے مٹی اوڑھ لی
اس نے کہا
تم بہت منفرد، بہت خاص، لڑکی ہو
اور میں نے کہکشاں قدموں تلے روند ڈالی
اس نے کہا
تم بہت عام سی لڑکی ہو
اور میں نے چپکے سے مٹی اوڑھ لی
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
لاکھ چاہیں ہم مقٌدر کو بدل سکتے نہیں
اس میں لکھے فیصلے ایسے ہیں،ٹل سکتے نہیں
اپنی اپنی مصلحت کے دائروں سے بارہا
ہم نکلنا چاہتے تو ہیں، نکل سکتے نہیں
زندگی بھر ساتھ دینے کا وہ کر کے فیصلہ
آج دو اک گام اپنے ساتھ چل سکتے نہیں
دل سے اٹھی ٹیس ان کو بعد مدت دیکھ کر
کس قدر تھا مان جذبوں پر،مچل سکتے نہیں
سوچ کر رکھنا قدم،آسیب کوئی ہے ضرور
اس ڈگر پر جان و دل اکثر سنبھل سکتے نہیں
زندگی کے خواب کو دیکھے بنا چارہ نہیں!!
خواب اندر خواب میں،آنکھیں تو مل سکتے نہیں
اس میں لکھے فیصلے ایسے ہیں،ٹل سکتے نہیں
اپنی اپنی مصلحت کے دائروں سے بارہا
ہم نکلنا چاہتے تو ہیں، نکل سکتے نہیں
زندگی بھر ساتھ دینے کا وہ کر کے فیصلہ
آج دو اک گام اپنے ساتھ چل سکتے نہیں
دل سے اٹھی ٹیس ان کو بعد مدت دیکھ کر
کس قدر تھا مان جذبوں پر،مچل سکتے نہیں
سوچ کر رکھنا قدم،آسیب کوئی ہے ضرور
اس ڈگر پر جان و دل اکثر سنبھل سکتے نہیں
زندگی کے خواب کو دیکھے بنا چارہ نہیں!!
خواب اندر خواب میں،آنکھیں تو مل سکتے نہیں
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
دھڑکن کو تیری یاد سے تحریک مل رہی ہے
چاہت اگر سزا ہے، ہمیں ٹھیک مل رہی ہے
اس در سے جو بھی لوٹ کے آیا تو رو پڑا وہ
لگتا ہے آنسووں کی وہاں بھیک مل رہی ہے
ہم نے تو پل صراط کے بارے میں سن رکھا تھا
ہر راہ ، بال سے ہمیں باریک مل رہی ہے
شاید کسی بھی لمحے مقابل ہوں اس کی گلیاں
جو دور کی صدا تھی وہ نزدیک مل رہی ہے
جو جگمگا اٹھی تھی تجھے دیکھ کر خوشی سے
مدت سے راہ وہ ہمیں تاریک مل رہی ہے
چاہت اگر سزا ہے، ہمیں ٹھیک مل رہی ہے
اس در سے جو بھی لوٹ کے آیا تو رو پڑا وہ
لگتا ہے آنسووں کی وہاں بھیک مل رہی ہے
ہم نے تو پل صراط کے بارے میں سن رکھا تھا
ہر راہ ، بال سے ہمیں باریک مل رہی ہے
شاید کسی بھی لمحے مقابل ہوں اس کی گلیاں
جو دور کی صدا تھی وہ نزدیک مل رہی ہے
جو جگمگا اٹھی تھی تجھے دیکھ کر خوشی سے
مدت سے راہ وہ ہمیں تاریک مل رہی ہے
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
وچھوڑا آپ روتا ھے
تعلق توڑنے والے تو شاید بھول جاتے ھیں
کہ آنے والی ھر رت سے،
گلے ملتے ھیں وہ تنہا،
مگر تنہا نہیں روتے
بہت بیکل،بہت مغموم اور بے تاب ھوتا ھے
وچھوڑا آپ روتا ھے
تعلق توڑنے والے تو شاید بھول جاتے ھیں
کہ آنے والی ھر رت سے،
گلے ملتے ھیں وہ تنہا،
مگر تنہا نہیں روتے
بہت بیکل،بہت مغموم اور بے تاب ھوتا ھے
وچھوڑا آپ روتا ھے
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
اسی کو "وصل" کہتے ھیں
کوئی کچھ بھی کہے لیکن
مرے نزدیک تو بس اس کا مطلب مختصر سا ھے
کہ اک بپھرا ھوا ساگر ھے"فرقت" جس کو کہتے ھیں
اسی ساگر میں اک چھوٹی سی نازک سی،
ابھرتی، ڈوبتی، موجوں سے لڑتی ھوئی ناؤ ھوتی ھے
اسی کو "وصل" کہتے ھیں
کوئی کچھ بھی کہے لیکن
مرے نزدیک تو بس اس کا مطلب مختصر سا ھے
کہ اک بپھرا ھوا ساگر ھے"فرقت" جس کو کہتے ھیں
اسی ساگر میں اک چھوٹی سی نازک سی،
ابھرتی، ڈوبتی، موجوں سے لڑتی ھوئی ناؤ ھوتی ھے
اسی کو "وصل" کہتے ھیں
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
جھوٹا
وہ کہتا تھا
ہتھیلی پر خزان رت میں
مرا جب نام لکھو گے
تو تم خوشبو کی صورت میں
مجھے نزدیک پاؤ گے
اسے شاید خبر ہوگی
خزاں رت میں ہتھیلی پر
ہمیشہ خار اگتے ہیں
وہ کہتا تھا
ہتھیلی پر خزان رت میں
مرا جب نام لکھو گے
تو تم خوشبو کی صورت میں
مجھے نزدیک پاؤ گے
اسے شاید خبر ہوگی
خزاں رت میں ہتھیلی پر
ہمیشہ خار اگتے ہیں
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
پھر سے پیار کا دھوکہ کھایا جاسکتا تھا
دل کا کیا ھے ، دل بہلایا جا سکتا تھا
کیوں واپس نہ آیا جا کر وہ جانے
لیکن اس کے پاس تو جایا جا سکتا تھا
گر نہ ھوتا موم کی صورت دل اپنا
غم کے سورج سے ٹکرایا جاسکتا تھا
ایک تمھارا ساتھ اگر مل جاتا تو
ساری دنیا کو ٹھکرایا جا سکتا تھا
لوگوں نے مجرم ٹھہرایا ، مان لیا
آخر کس کس کو سمجھایا جاسکتا تھا
لے ڈوبا جب آنکھوں کو طوفان بتول
کیسے دل کا شہر بچایا جاسکتا تھا
دل کا کیا ھے ، دل بہلایا جا سکتا تھا
کیوں واپس نہ آیا جا کر وہ جانے
لیکن اس کے پاس تو جایا جا سکتا تھا
گر نہ ھوتا موم کی صورت دل اپنا
غم کے سورج سے ٹکرایا جاسکتا تھا
ایک تمھارا ساتھ اگر مل جاتا تو
ساری دنیا کو ٹھکرایا جا سکتا تھا
لوگوں نے مجرم ٹھہرایا ، مان لیا
آخر کس کس کو سمجھایا جاسکتا تھا
لے ڈوبا جب آنکھوں کو طوفان بتول
کیسے دل کا شہر بچایا جاسکتا تھا
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
تمہیں پانے، اپنا بنانے کی خواھش بالکل ایسے ہی تھی
جیسے موسم _ خزاں میں گلابوں کی تمنا کرنا
کاغذ کے پھولوں کا مہکنا
صحرا سے پانی طلب کرنا
پتھر سے حال_ دل کہنا
اھل_ زر کے دلوں میں جذبہء محبت پنپنا
رگوں میں خون کی جگہ پارہ دوڑنا،
آج کے دور میں سچ بولنا،
یا پھر کسی بھی دور میں ،
کسی بھی مرد کا اپنی کمٹمنٹ کو پورا کرنا
جیسے موسم _ خزاں میں گلابوں کی تمنا کرنا
کاغذ کے پھولوں کا مہکنا
صحرا سے پانی طلب کرنا
پتھر سے حال_ دل کہنا
اھل_ زر کے دلوں میں جذبہء محبت پنپنا
رگوں میں خون کی جگہ پارہ دوڑنا،
آج کے دور میں سچ بولنا،
یا پھر کسی بھی دور میں ،
کسی بھی مرد کا اپنی کمٹمنٹ کو پورا کرنا
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
"مجھے اک بات کہنی ہے"
جو تم ہوتے ہو مجھ سے دور
اداسی کی سیہ چادر
نہ جانے کس طرح، کیونکر
میرے سر پر
کہیں سے آن گرتی ہے
جو تم ہوتے ہو مجھ سے دور
اداسی کی سیہ چادر
نہ جانے کس طرح، کیونکر
میرے سر پر
کہیں سے آن گرتی ہے
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
"تمہارا لہجہ بدل رہا ہے"
وہی ہے دھرتی، فلک وہی ہے
یہ دل سمندر، بھنور سے نیناں
یقیں وہی ہے، گماں وہی ہے
یہ چاند اور کہکشاں وہی ہے
تمہاری صورت، تمہاری مورت
تمہاری باتیں وہی ہیں لیکن
بہت دنوں سے یوں لگ رہا ہے
سماعتوں میں اتر کے سورج پگھل رہا ہے
تمہارا لہجہ بدل رہا ہے
وہی ہے دھرتی، فلک وہی ہے
یہ دل سمندر، بھنور سے نیناں
یقیں وہی ہے، گماں وہی ہے
یہ چاند اور کہکشاں وہی ہے
تمہاری صورت، تمہاری مورت
تمہاری باتیں وہی ہیں لیکن
بہت دنوں سے یوں لگ رہا ہے
سماعتوں میں اتر کے سورج پگھل رہا ہے
تمہارا لہجہ بدل رہا ہے
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
خواب آنکھوں کو جگاتے تو کوئی بات بھی تھی
دل میں ہلچل سی مچاتے تو کوئی بات بھی تھی
مانا ہم سے تو کوئی بات بنائے نہ بنے!!
آپ ہی بات بناتے تو کوئی بات بھی تھی
چھوڑ کر جانے کی یہ ریت پرانی ہے بہت
آپ آ کر نہیں جاتے تو کوئی بات بھی تھی
آج ٹوٹا ہے یقیں، بھیگ گئی ہیں پلکیں!
ہم جو خوش ہوکے دکھاتے تو کوئی بات بھی تھی
وعدہء وصل تو دستور پرانا ٹھہرا !!
لوگ اس کو جو نبھاتےتو کوئی بات بھی تھی
دل میں ہلچل سی مچاتے تو کوئی بات بھی تھی
مانا ہم سے تو کوئی بات بنائے نہ بنے!!
آپ ہی بات بناتے تو کوئی بات بھی تھی
چھوڑ کر جانے کی یہ ریت پرانی ہے بہت
آپ آ کر نہیں جاتے تو کوئی بات بھی تھی
آج ٹوٹا ہے یقیں، بھیگ گئی ہیں پلکیں!
ہم جو خوش ہوکے دکھاتے تو کوئی بات بھی تھی
وعدہء وصل تو دستور پرانا ٹھہرا !!
لوگ اس کو جو نبھاتےتو کوئی بات بھی تھی
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Re: Fakhra batool
Very Nice and Beautifull Sharing
All Sharing is zabardast
Beautifull
Hamesha Khush Rahain
All Sharing is zabardast
Beautifull
Hamesha Khush Rahain
Re: Fakhra batool
thnx jee
aap v hmsha khush raho .. Ameen
aap v hmsha khush raho .. Ameen
♥мαηмσηι♥- Pleasant Youth
- Posts : 168
Join date : 2010-08-23
Age : 36
Location : zara_e_benishan
Page 1 of 1
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum